Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سندھ کابینہ نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی

صوبائی حکومت نے ایک سال کے لیے پرندوں کے شکار پر بھی پابندی عائد کردی
شائع 11 اکتوبر 2022 08:22pm
فوٹو — پی پی آئی
فوٹو — پی پی آئی

کراچی: سندھ کابینہ نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں صوبائی وزرا اور متعلقہ افسران شریک ہوئے جس میں کافی اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا یہ یونیورسٹی ضلع وسطی میں بنائی جائے گی، کے ایم سی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے ساتھ ملحق اور عباسی شہید اسپتال میٹروپولیٹن یونیورسٹی کی ٹیچنگ ہاسپٹل ہوگی۔

اجلاس میں وفاقی حکومت سے حیسکو اور سیپکو کو لینے کی بھی اصولی منظوری دی گئی ہے جب کہ وزیر اعلیٰ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دونوں پاور ڈسٹری بیوٹ کرکے کمپنیز لیں گے اور انہیں پرائیویٹ پارٹنر کے ساتھ مل کر چلائیں گے۔

ڈاکٹر عذرا نے بینظیر انسٹی ٹیوٹ آف یورولاجی سے متعلق بتایا کہ یہاں یورولاجی، نیفرولاجی اور آرگن پلانٹ کے امراض کا علاج ہوگا جس کا بل بھی کابینہ نے منظور کرلیا۔

وزیر اعلیٰ کو جے پی ایم سی، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی کی سیٹلمنٹ ایگریمنٹ سے متعلق بتایا کہ وفاقی کابینہ نے 2019 میں فیصلہ کیا کہ تمام منتقل شدہ اسپتال متعلقہ صوبوں کو دیے جائیں گے، اسپتالوں کو چلانے کے لیے اخراجات، ملازمین کی تنخواہیں، ادویات کے اخراجات اور ملازمین کا انتظام سندھ حکومت کرے گی جس کی منظوری بھی دے دی گئی۔

موجودہ بجٹ سے کوئی نئی گاڑی خریدی نہیں جائے گی، کابینہ کا فیصلہ

اس کے علاوہ کابینہ نے کفایت شعاری کے اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ سے کوئی نئی گاڑی خریدی نہیں جائے گی، سوائے لازمی سروسز یعنی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے علاوہ پولیس کوئی نئی پوسٹ نہیں بنائے گی جب کہ کوئی نیا فرنیچر سوائے اسکولز کے نہیں خریدا جائے گا اور ضروری دورے کے علاوہ کوئی بیرون ملک دورہ بھی نہیں ہوگا۔

ایک سال کیلئے پرندوں کے شکار پر پابندی عائد

کابینہ نے سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن، پریزرویشن اینڈ مینجمنٹ رولز 2022 کی منظوری دیتے ہوئے ایک سال کے لیے پرندوں کے شکار پر بھی پابندی عائد کردی، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ پرندے معصوم ہیں اور سیلاب میں کافی مر گئے ہیں، ان کی افزائش کے پیش نظر کابینہ نے ان کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے۔

کابینہ نے فلم پر سینسرشپ فیس لگانے کی منظوری دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلم انڈسٹری کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں کابینہ کی جانب سے چیئرمین سندھ بورڈ آف فلم سینسرخالد بن شاہین کے کنٹریکٹ میں 3سال کی توسیع کردی گئی۔

kmc

CM Sindh

karachi

sindh cabinet

Syed Murad Ali Shah

birds

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div