Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

لاہور، نان بائیوں کا ضلعی انتظامیہ کے مقررکردہ نرخ ماننے سے انکار

سستی روٹی کھانا عوام کے لئے خواب بن گیا
شائع 13 اکتوبر 2022 04:03pm

لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی نئی قیمت مقرر کی جسے نان بائی ایسوسی ایشن نے تسلیم کرنے سے انکارکردیا۔

نان بائیوں کا کہنا ہے کہ حکومتی نرخ مہنگائی کے تناسب سے ناکافی ہیں، سادہ روٹی 15 اور 20 روپے سے کم فروخت نہیں کرسکتے۔

ضلعی انتظامیہ نے 13 روپے کی روٹی اور 20 روپے نان کی قیمت مقرر کی ہے مگر نان بائی کہتے ہیں 15 سے 20 روپے سادہ روٹی جبکہ نان کی قیمت 25 سے 30 روپے کی جائے گی۔

نان بائی اور ضلعی انتظامیہ کی قیمت شہریوں کی جیب پر بھاری پڑ رہی ہے جن کیلئے سستی روٹی کھانا ایک خواب بن گیا ہے۔

lahore

punjab

roti

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div