Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا فائنل جیتنے کیلئے نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 164رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے
شائع 14 اکتوبر 2022 09:03am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا فائنل جیتنے کے لئے نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 164رنز کا ہدف دے دیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے سہہ فریقی ٹی 20 سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

میچ کے آغاز میں ہی کیوی اوپنر فن ایلن کو نسیم شاہ نے صرف 12 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، پانچویں اوور میں ڈیوڈ کونوے 14 رنز کے ساتھ فاسٹ بولر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

جس کے بعد محمد نواز نے 97 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ گلین فلپس کو پویلین بھیج کر حاصل کی۔

لیگ اسپنر شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کے رنز کو 59 تک محدود کیا اور واپس پویلین بھیج دیا۔

اس کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 19ویں اوور میں مارک چیپمن کی وکٹ حاصل کی، مارک چیمپن 25 رنز بنا کر آواپس لوٹ گئے۔

جس کے بعد اگلی ہی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان نے جمی نیشم کو 17 رنز پر رن آؤٹ کیا اور میچ کے آخری اوور میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے اننگز کے آخری اوور میں اش سوڈھی کی وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے بعد کپتان بابر اعظم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لئے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، آصف علی، وسیم جونیئر، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سہہ فریقی ٹی 20 سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے 3،3 میچ جیتے ہیں اور فائنل سے قبل دونوں ٹیمیں 2 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں، پہلے میچ میں گرین شرٹس کو 6وکٹوں کامیابی ملی تو دوسرے میچ میں کیویز نے اپنی ہار کا بدلہ 9وکٹوں سے لیا۔

فائنل کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گی۔

New Zealand

پاکستان

pak vs nz

t20 tri series

christ church

target

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div