Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

فیروز خان کی جانب سے سابق اہلیہ پر کئے گئے مبینہ تشدد کی تصاویر وائرل

فیروز خان مہینے میں دو مرتبہ بچوں سے ملاقات کرسکیں گے، عدالتی فیصلہ
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2022 06:08pm

عدالت نے فیروز خان کی بچوں سے ملاقات کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا تھا تاہم اب عدالت میں علیزے کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔

کراچی کی فیملی کورٹ شرقی میں 20 اکتوبر کو فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے علیزہ سلطان کو مہینے میں 2 دفعہ بچوں کی فیروز خان سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ فیروز خان کی مہینے کے پہلے اور آخری ہفتے میں عدالتی احاطے میں بچوں سے ملاقات کروائی جائے تاہم فیروز خان ملاقات سے پہلے اپنا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔

عدالت نے فیروز خان کو ہدایت دی کہ وہ بچوں سے ہر ملاقات پر دو ہزار روپے ٹریولنگ کے لئے ادا کرینگے۔

اس سے قبل کیس کی سماعت کے دوران علیزے سلطان نے فیروز خان کی جانب سے کئے گئے تشدد کی تصاویر، ایم ایل او اور پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

علیزے کے وکیل بیرسٹر قائم شاہ نے کہا کہ 15 میری کلائنٹ پر سنگین الزام لگائے گئے نومبر 2020ء کو فیروز نے علیزے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ 16 نومبر 2020ء کو پولیس کو فیروز خان کے خلاف تشدد کی رپورٹ جمع کرائی۔

بیرسٹر قائم شاہ نے مزید کہا کہ علیزے تھانے گئی تو فیروز اور اس کے خاندان نے فون کر کے دھمکیاں دیں، فیروز آئے دن تشدد کرتے تھے، لیکن بچوں کی وجہ سے علیزے چپ رہی۔

علیزے سلطان کا کمرہ عدالت میں کہنا تھا کہ’3 سے 4 سال میں فیروز خان نے میرے ساتھ جو کیا بتانا نہیں چاہتی تھی، فیروز خان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میرا بیٹا سلطان بھی اس دوران زخمی ہوا تھا’۔

یاد رہے کہ اداکار فیروز خان نے بچوں سے ملاقات اور حوالگی کے حوالے سے درخواست دائر کررکھی تھی ۔

Feroze Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div