Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

نیٹ فلیکس کا پاس ورڈ شیئر کرنے والوں کیلئے بری خبر

صارفین سے اضافی فیس ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا
شائع 20 اکتوبر 2022 08:13pm

اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ باٹنے والے صارفین خبردار کردیا ہے ۔

نیٹ فلکس نے پاس ورڈ شیئر کر کے دوستوں یا رشتے داروں کو اس سروس کا مفت استعمال کرانے والے افراد کے خلاف پوری دنیا میں کریک ڈاؤن کی تیاری کر لی ہے۔

اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کی جانب سے اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئر کرنے والے صارفین کے حوالے سے مختلف اقدامات کی آزمائش کافی عرصے سے کی جارہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے سہ ماہی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر اعلان کیا گیا کہ 2023 کے شروع میں ایسے افراد سے اضافی ماہانہ فیس لی جائے گی جو اپنی لاگ ان تفصیلات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

اس سے قبل اگست میں کمپنی نے لاطینی امریکا کے 5 ممالک میں ایک ٹیسٹ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت دوسروں سے پاس ورڈ شیئر کرنے والوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ہر اضافی گھر پر فیس ادا کریں۔

اس وقت کمپنی نے بتایا تھا کہ اگر کسی صارف کا اکاؤنٹ اس کی رہائش گاہ سے باہر مختلف مقامات پر 2 ہفتوں سے زیادہ استعمال ہوگا تو کمپنی کی جانب سے اضافی فیس ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

نیٹ فلکس کی جانب سے ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ آئندہ سال سے ایسے صارفین کو کتنی اضافی فیس ادا کرنا ہوگی البتہ لاطینی امریکی ممالک میں ہر صارف سے ایک اضافی گھر پر 3 ڈالرز کی اضافی فیس لی جارہی ہے۔

نیٹ فلکس کے مطابق دنیا بھر میں 10 کروڑ سے زیادہ گھرانے ان اکاؤنٹس کو استعمال کرتے ہیں جن کی ادائیگی دیگر افراد کرتے ہیں۔

Netflix