Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

بھارتی ٹیم کا ایشیا کپ کیلئے پاکستان جانے سے متعلق فیصلہ حکومت سے مشروط

ایسے فیصلے بورڈ خود نہیں کرسکتا، صدر بی سی سی آئی
شائع 21 اکتوبر 2022 03:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بِنی نے بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ کے لئے پاکستان جانے سے متعلق فیصلے کو حکومت سے مشروط کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے راجر بِنی کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں سے جانے کے لئے حکومت کی کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے، اب چاہے ٹیم یہاں سے کہیں اور کھیلنے کے لئے جائے یا پھر کوئی دوسری ٹیم بھارت آئے، دونوں صورتوں میں حکومتی کلیئرنس درکار ہوتی ہے، ایک مرتبہ کلیئرنس مل جائے پھر اس پر مزید کام کیا جاتا ہے۔

صدر بی سی سی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہم خود سے کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے، ہمیں حکومت پر انحصار کرنا ہے اور اس سلسلے میں ہم نے حکومت سے اب تک رابطہ نہیں کیا ہے۔

بھارتی بورڈ کے صدرکا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ 2023 کے لئے پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کو احتجاجی خط لکھ کر کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔

ICC

BCCI

Asia cup

roger binny

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div