Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پاکستان میں کہیں اندھیرا تو کہیں جزوی سورج گرہن

ملک کے مختلف حصوں میں سورج گرہن کے مناظر
شائع 25 اکتوبر 2022 04:44pm
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کے دوسرے اور آخری سورج گرہن کا آغاز ہوچکا ہے، یہ جزوی گرہن پاکستان میں دوپہر ایک بج کر 58 منٹ پر شروع ہوا اور اس کا اختتام شام چھ بج کر دو منٹ پر ہوگا۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں سورج گرہن کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، ملک میں کہیں اندھیرے کا راج ہے تو کہیں جزوی گرہن لگا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ماہرین فلکیات کے مطابق یہ جزوی سورج گرہن پاکستان سمیت ایشیا، یورپ، شمال مشرقی افریقہ کے کئی ممالک میں دیکھا جائے گا۔

بین الاقوامی مرکز فلکیات نے گرہن کے وقت براہ راست سورج کی جانب دیکھنے سے منع کرتے ہوئے سختی سے انتباہ کیا ہے کہ ایسا کرنے سے آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہےجومستقل اندھے پن تک کا باعث بن سکتا ہے۔

بین الاقوامی مرکز فلکیات ابوظہبی میں واقع فلکیاتی سیل آبزرویٹری سے گرہن کی براہ راست نشریات نشرکرے گا جنہیں سوشل میڈیا پرمختلف چینلز پرفالو کیا جا سکتا ہے۔

گرہن کو ننگی آنکھ سے دیکھنے کا محفوظ طریقہ یہ ہے کہ خصوصی چشمے کا استعمال کیا جائے، اس مقصد کیلئے ماہرین ویلڈ نگ آئرن نمبر 12 یا 14 میں سے کسی ایک نمبرکا فلٹر تجویز کرتے ہیں۔

پاکستان

solar eclipse

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div