Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اربوں روپے کی زمینوں کا ریکارڈ غائب

چیف سیکریٹری سندھ نے جولائی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی
شائع 26 اکتوبر 2022 09:16am
ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی
ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی

کراچی:ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اربوں روپے مالیت کی زمینوں کا ریکارڈ غائب کردیا گیا۔

ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایم ڈی اے نے سیکریٹری بلدیات اور ڈی جی ایم ڈی اے کو ریکارڈ غائب ہونے سے آگاہ کیا تھا۔

اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ نے جولائی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

کمیٹی کو زمینوں کے ریکارڈ مسنگ کے حوالے سے انکوائری کر کے ذمہ داروں کا تعین کرنا تھا، 3 ماہ گزرنے کے بعد بھی کمیٹی اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں کر سکی۔

ایم ڈی اے حکام کے مطابق اس عرصے میں کمیٹی کا صرف ایک ہی اجلاس ہوا ہے، 1700 ایکڑ سے زائد زمین کا این او سی رجسٹر اور ڈیولپمنٹ پرمٹ رجسٹر غائب ہے۔

دیھہ ناگن، دیھہ کھاڑکوڑو، دیھہ کونکر، دیھہ تھانو، دیھہ اللّه پیائی دیھہ جوریجی کی زمینوں کی ٹاؤن پلاننگ ریکارڈ غائب ہے۔

karachi

Malir development authority

land record