مس سری لنکا کے مقابلہ حسن میں شریک مہمان لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

جھگڑا مقابلے میں حصہ لینے والے 14 امیدواروں میں سے کسی کا نہیں ہوا
شائع 26 اکتوبر 2022 11:49pm

امریکا میں منعقدہ مس سری لنکا کے مقابلہ حسن میں شریک مہمان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں مس سری لنکا کے لیے مقابلہ حسن جاری تھا کہ ایسے میں شرکاء میں الجھ پڑے اور دیکھتے ہی دیکھتے بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

مہمانوں کے دو گروپس میں ہونے والے جھگڑے میں خواتین بھی شامل ہوگئیں اور بات اتنی بڑھ گئی کہ منتظمین کو مقابلہ حسن روکنا پڑا۔

لڑائی جھگڑے میں اسٹیج اور ہال کو بھی نقصان پہنچا تاہم اس سارے واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ شرکاء کے درمیان جھگڑا کس بات پر ہوا تاہم کہا جا رہا ہے کہ جھگڑا مقابلے میں حصہ لینے والے 14 امیدواروں میں سے کسی کا نہیں ہوا تھا۔ تقریب کے چند مہمان آپس میں لڑ پڑے تھے۔