Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

یہ کیا پہنا ہے؟ علی سیٹھی کے لباس پر تنقید

گلوکار کی منفرد انداز میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 28 اکتوبر 2022 12:45am

’ ٹائم 100 گالا’ میں شرکت کے لیے علی سیٹھی کے منفرد لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

نیویارک میں ہونے والے ’ ٹائم 100 گالا’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے شرکت کی۔ اس کے لیے انہوں نے اپنے لیے ایک عجیب و غریب اور منفرد لباس کا انتخاب کیا۔

گلوکار کی انسٹاگرام پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

علی سیٹھی نے ’ٹائم 100 گالا‘میں شرکت کرنے کے لیے جس لباس کا انتخاب کیا ہے وہ غیر معمولی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ٹائم میگزین نے ’100 نیکسٹ لسٹ‘ کا آغاز 2020 میں کیا گیا تھا جس میں دنیا بھر کے 100 بہترین شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔

اس سال کی لسٹ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کو بھی شامل کیا گیا ہے، رواں برس کوک اسٹوڈیو میں علی سیٹھی نے پسوڑی گانا گایا تھا جس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں ۔

Ali Sethi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div