Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

سعودی عرب سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، چین

چین تیل برآمدات پر سعودی عرب پر مکمل انحصار کرسکتا ہے، سعودی وزیر توانائی
شائع 28 اکتوبر 2022 09:26am
تصویر: چائنا ڈیلی
تصویر: چائنا ڈیلی

چینی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ چین سعودی عرب سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور عالمی و علاقائی امور میں سعودی عرب کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

سعودی عرب اور چین کے مشترکہ سیاسی کمیشن کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ چین سعودی عرب کی جانب سے آزاد توانائی کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے اور بین الاقوامی منڈی کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سرگرم کوششوں کو بھی سراہتا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق فریقین نے مشترکہ سیاسی کمیشن کے لائحہ عمل پر دستخط کر دیئے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ الفیصل نے سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعلقات میں چین کو ہمیشہ ترجیحی مقام پر رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ون چائنا اصول پر کار بند ہیں اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

دوسری جانب سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب چین کواپنا اسڑیٹجک ساتھی سمجھتا ہے۔

مزید کہا کہ چین سعودی تیل برآمدات کے حوالے سے پہلے نمبر پر آ گیا ہے اور چین تیل برآمدات پر سعودی عرب پر مکمل انحصار کرسکتا ہے۔

Saudia Arabia

china

OPEC