Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ناظم جوکھیو قتل کیس: ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نا ہوسکی

عدالت نے سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی
شائع 28 اکتوبر 2022 11:29am
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

کراچی کی ملیرکورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت کے دوران جیل حکام نے ملزم ایم پی اے جام اویس کوعدالت میں پیش نہیں کیا، عدم حاضری کے باعث ملزمان پرفرد جرم عائد نا ہوسکی۔

ملیر کورٹ میں نظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت میں جیل حکام نے ملزم جام اویس عدالت میں پیش نہ کرتے ہوئے موقف دیا کہ وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

جام اویس کی غیرحاضری کے باعث عدالت نے ملزمان پرفرد جرم عائد نہ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی۔

مقتول کی والدہ کا صلح نامے سے متعلق بیان آج ریکارڈ کیا جائے گا، اس سے قبل ناظم جوکھیوکی بیوہ اوربھائی کا بیان ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔

ناظم جوکھیو قتل کیس کا پسِ منظر

رواں سال اپریل میں پولیس نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام کریم اور جام اویس سمیت 13 ملزمان کے نام خارج کرنے کی سفارش کی تھی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں تفتیشی افسر سراج لاشاری نے چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔

جس کے بعد پی پی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم اور رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 8 افراد کے نام چالان سے خارج کردیئے گئے۔

یاد رہے کہ ناظم جوکھیو مقامی صحافی تھے جنہیں کراچی کی ڈسٹرکٹ ملیرمیں نومبر 2021 میں غیرملکیوں کے شکار کی ویڈیو پ لوڈ کیے جانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

karachi

Nazim Jokhio Case

Malir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div