Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

26سالہ جدوجہد کا اہم ترین سفر ہے، ریڈ زون نہیں جائیں گے، عمران خان

قانون نہیں توڑیں گے نہ ریڈ زون جائیں گے، ہماری تنقید ملکی بہتری کے لئے ہے
شائع 28 اکتوبر 2022 03:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون نہیں توڑیں گے نہ ریڈ زون جائیں گے، ہماری تنقید ملکی بہتری کے لئے ہے، حقیقی آزادی کا سفر شروع کرنے کا وقت آگیا ہے، چوروں نے اربوں روپے کے کیسز معاف کرائے، قوم ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کا لاہور کے لبرٹی چوک سےآغاز ہوگیا۔

لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ26 سال کے سیاسی سفر میں سب سے اہم سفر شروع کررہا ہوں، وقت آ گیا ہے کہ ہم اس ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میرا مارچ سیاست کے لئے نہیں الیکشن یا ذاتی مفادات کے لیے نہیں بلکہ صرف ایک مقصد ہے کہ قوم حقیقی طور پر آزاد ہو، ہمارے فیصلے واشنگٹن یا برطانیہ میں نہ ہوں بلکہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں اور پاکستانی عوام کے لئے ہوں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے ادارے مضبوط ہوں، کوئی ہمیں کسی کی جنگ میں شامل ہونے کا نہ کہے، عوام کو فیصلے کرنے دیے جائیں،ہم اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، میں نہیں چاہتا میرے ملک کے ادارے کمزور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت روس سے سستا تیل لے سکتا ہے، پاکستان نہیں لینا چاہتا،انصاف کے ذریعے قوم کے حقوق کی حفاظت ہو، عام لوگ پٹواری کے دفاتر اور عدالتوں میں دھکے کھاتے رہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے2لوگوں، فہیم اور فیصل کے نام لیے ہیں، ان لوگوں نے سواتی کے ساتھ تشدد کیا، سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا، اس سے پہلے شہباز گل کو بھی اٹھایا اور اس کو بھی برہنہ کرکے تشدد کیا گیا۔

pti

imran khan

lahore

PTI long march 2022

Liberty Chowk

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div