Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بدین کے مختلف دیہات میں سیلابی پانی نہ نکالا جاسکا

علاقہ مکینوں نے متاثرہ علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2022 09:30am
اسکرین گریب، آج نیوز
اسکرین گریب، آج نیوز

سیلاب نے ملک بھر میں بے پناہ تباہی مچائی لیکن صوبہ سندھ کے ضلع بدین کے مختلف دیہاتوں سے سیلابی پانی تاحال نہیں نکالا جاسکا۔

متاثرہ علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا گیا ہے جبکہ علاقہ مکینوں نے مہم کا بائیکاٹ کرکے بچوں سےاحتجاج کرایا۔

علاوہ ازیں علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیو ٹیموں کو واپس بھیج دیا گیا جس کی وجہ سے بچے پولیوسے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم ہوگئے۔

علاقہ مکین دو ماہ سے پانی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Sindh floods

badin

Polio Virus

Anti Polio Campaign

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div