Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

رحیم یارخان، گھرکی دیوارگرنے سے 3 افراد ملبے میں دب گئے

ملبے تلے دب کر ایک شخص جان کی بازی ہارگیا
شائع 02 نومبر 2022 09:50am
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔
تصویر: آج نیوز
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔ تصویر: آج نیوز

رحیم یارخان میں گھر کی بوسیدہ دیوار گرنے سے خاتون سمیت تین افراد ملبے تلے دب گئے۔

نواحی علاقہ چک 98 پی کے علاقہ میں اچانک گھر کی بوسیدہ دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد ملبے تلے دب گئے۔

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اور ریسکیو 1122 عملہ نے موقع پر پہنچ کر ملبے کو ہٹا کر تینوں افراد کو نکال لیا۔

حادثے میں 60 سالہ محمد حنیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

زخمی ہونے والی خاتون 55 سالہ شاہدہ بی بی اور 42 سالہ ظفر اقبال کو طبی امداد کیلئے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا۔

punjab

rahim yar khan

rescue 1122

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div