Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

نوشہرہ میں فائرنگ، تاجر سمیت دو افراد قتل

واقعے کے بعد تاجروں نے روڈ بلاک کردی۔
شائع 03 نومبر 2022 02:51pm
نوشہرہ (بشکریہ:گوگل میپ)
نوشہرہ (بشکریہ:گوگل میپ)

نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تاجر سمیت دوافراد کو قتل کردیا۔

نوشہرہ کے علاقے پبی بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تاجر سمیت دو افراد کو قتل کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مصروف ترین بازار شیخ بابا میں مشہور سونار ظفردوکان میں بیٹھا تھا کہ اس دوران دو موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں سونار ظفر اور عمران موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد انجمن تاجران نے پشاور نوشہرہ جی ٹی روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔

تاجر مظاہرین نے 3 گھنٹے پولیس سے مذاکرات کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

یاد رہے کہ نوشہرہ میں راہزنی اور خونی وارداتوں سے عوام خوف میں مبتلا ہیں۔

پاکستان

KPK

Noshehra

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div