Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

زہر چھوڑنے سے پہلے بچے نے کاٹ کر سانپ مار ڈالا

سانپ نے بچے کو کھیلتا دیکھ کرحملہ کیا تھا
شائع 05 نومبر 2022 02:21pm
تصویر پکسابے
تصویر پکسابے

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں 8 سالہ بچے نے زہر چھوڑنے سے پہلے ہی سانپ کو کاٹ کر ماردیا۔

دیپک نامی چھوٹا بچہ اپنے گھر کے پیچھے میدان میں کھیل رہا تھا کہ اچانک ایک سانپ نمودار ہوا اور بچے کی جانب تیزی سے بڑھ کر اس کے بازو سے لپٹ گیا۔

سانپ جیسے ہی بچے کے بازو سے لپٹا، تو وہ اپنے بازو کوحرکت نہیں دے پارہا تھا اور سانپ کے کاٹتے ہی بچے کو تکلیف کا احساس بھی ہوا، تو اس نے رد عمل میں سانپ کو ہی ہی کاٹ لیا۔

بچے کے کاٹنے کے بعد سانپ کی بازو پر گرفت ڈھیلی ہوتی گئی اورسانپ موقع پر ہی مرگیا۔

دیپک نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ سانپ جب میرے بازو کے گرد لپٹ گیا تھا، تو مجھے بہت تکلیف ہورہی تھی ساتھ ہی میں اپنے ہاتھ کو حرکت بھی نہیں دے پا رہا تھا۔

سانپ کو کاٹنے والے 8 سالہ دیپک کا کہنا تھا ہے کہ جب اس نے اپنے والدین کو سانپ کو کاٹنے کے بارے میں بتایا تو والدین نے فوری طور پر بچے کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اسے ایک دن تک نگرانی میں رکھا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق دیپک کے جسم میں سانپ کا زہر نہیں پھیلا ہے جس کے بعد رپوٹس میں تندرست قرار دیتے ہوئے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

Chhattisgarh

ٰIndia

Snake