Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کیا سورج سچ مچ مسکراتا ہے، ناسا نے تصویر بنا لی

سورج کی یہ مسکراتی تصویر آبزرویٹری نے لی ہے
شائع 08 نومبر 2022 11:45am
تصویر بشکریہ : ناسا
تصویر بشکریہ : ناسا

سورج بھلے سے گرم ترین سیارہ ہو لیکن لطیف جذبات وہ بھی رکھتا ہے، ناسا نے نئی تصویرمیں سورج کی مسکراہٹ دنیا کو دکھائی ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے محکمہ ’سولر ڈنامکس آبزرویٹری‘ نے مسکراتے ہوئے سورج کی تصویرشئیرکی ہے۔

ناسا نے بتایا ہے کہ سورج کی یہ مسکراتی تصویر آبزرویٹری نے لی ہے۔

ٹویٹ کے کیپشن کے مطابق الٹرا وائلٹ شعاعوں میں سورج کی سطح پردکھائی دیتے دھبے کورونل شگاف ہیں اورشمسی سطح کے وہ علاقے ہیں جہاں سے تیز رفتار شمسی جھونکے خلاء میں پھیلتے ہیں۔

یہ تصویر ہبل دوربین کے ذریعے کھینچی گئی تصویرکی یاد دلاتا ہے جس میں ستاروں سے بنی مسکراہٹ دکھائی گئی تھی۔

NASA

sun

smiling sun

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div