Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

برطانوی وزیراعظم موسمیاتی اجلاس اچانک چھوڑ کرکیوں گئے؟ ویڈیووائرل

اسٹیج پر موجود عالمی رہنماؤں سے لیکر ہال میں شرکاء تک سبھی کی نظریں رشی سُونک پرتھیں
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2022 06:45pm
تصویر بشکریہ: العریبیہ اردو
تصویر بشکریہ: العریبیہ اردو

مصر کے شہرشرم الشیخ میں منعقدہ کوپ 27 کانفرنس سے نئے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی اچانک اٹھ کرجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پرموجود رشی سونک سے ان کے معاون نے آکر کان میں کچھ کہا، اس سرگوشی کے بعد رشی ایک دم سے عجلت میں اٹھے اورعقبی دروانے سے باہرنکل گئے۔

مزید پڑھیے:برطانیہ کی نئی خاتون اول ارب پتی اکشتا مورتی کون ہیں؟

اس موقع پراسٹیج پرموجود عالمی رہنماؤں سے لے کرہال میں بیٹھے شرکاء تک سبھی کی نظریں رشی پرمرکوزتھیں کہ وہ اتنی تیزی سے اٹھ کرگئے کہاں ہیں۔

رشی سُونک اپنے معاون کی آمد سے کچھ دیرقبل ہی اسٹیج پر پہنچے تھے۔

تاہم کچھ دیر بعد ہی رشی سُونک کمال اطمینان کے ساتھ پھرسے اسٹیج پر آکربیٹھ گئے۔

تاحال اس حوالے سے کوئی وضاحت یا سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیاہے کہ برطامنوی وزیراعظم اس طرح سے اٹھ کر کیوں چلے گئے تھے۔

مزید پڑھیے:وزیراعظم کا کوپ 27 کانفرنس سے خطاب، ’گرین پاکستان پروگرام بھی وائلڈ لائف اور جنگلات کے تحفظ پر مرکوز ہے‘

بعد ازاں کانفرنس سے خطاب میں رشی سُونک کا کہنا تھا کہ برطانیہ موسمیاتی تبدیلی کے فنڈ میں عطیہ دینے کے لیے پرعزم ہے اور 2025 تک فنڈزکو 3 گنا بڑھا دے گا۔

Rishi Sunak

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div