Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

رینجرز کا برطرف اہلکارمجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نکلا

ملزم کو غیرحاضری کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا
شائع 18 نومبر 2022 04:04pm
تصویر ویکی پیڈیا
تصویر ویکی پیڈیا

آرام باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث برطرف رینجرز اہلکار کو گرفتارکرکےغیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بناکر2 اسٹریٹ کرمنلز کو اسلحے سمیت گرفتا کیا۔

گذشتہ رات 10 بجے کے قریب آرام باغ پولیس ایس ایچ او کی سربراہی میں ڈی ایم سی سگنل پر معمول کی چیکنگ پر مصروف تھی، اسی دوران کچھ فاصلے پر 2 مسلح ملزمان نے ایک شہری جو اپنی فیملی کے ساتھ موجود تھا اس سے لوٹ مار کی کوشش کررہے تھے۔

شہری امیر حمزہ نے ملزمان کے ساتھ مزاحمت کی اور شور مچا دیا جس پر قریب موجود پولیس فوری موقع پر پہنچی اور گھیراؤ کرکے دونوں ملزمان کو معمولی مزاحمت کے بعد گرفتار کرلیا۔

گرفتارملزمان کے قبضے سے 1غیر قانونی پستول اور1 چاکیواڑا کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمان کی شناخت رقیب شاہ اور کاظم حسین شاہ ولد نظر حسین شاہ کے ناموں سے ہوئی جبکہ ملزم رقیب شاہ مدعی سے مزاحمت کے دوران زخمی بھی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم کاظم شاہ نے بتایا کہ وہ رینجرز کا ملازم تھا اور سال 2021 میں غیرحاضری کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا۔

ملزمان کے بیان کے مطابق کہ وہ اس سے قبل بھی شہر کے مختلف علاقوں سے اسی نوعیت کی درجنوں وارداتیں کرچکے ہیں۔

ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی چیکنگ اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Karachi Police

Karachi Crime

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div