Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ملیشیا کے سابق وزیراعظم کو 53 سال میں پہلی بار انتخابات میں شکست

اگر الیکشن میں شکست ہوئی تو سیاست چھوڑ دوںگا، مہاتیر محمد گزشتہ دنوں دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ
اپ ڈیٹ 20 نومبر 2022 04:20am
ملیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد۔ فوٹو — فائل
ملیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد۔ فوٹو — فائل

ملیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو انتخابات میں بد ترین شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

93 سالہ مہاتیر محمد ملیشیا کے عام انتخابات میں اپنی سیٹ سے محروم ہوگئے، 53 سال میں پہلی بارمہاتیر کو انتخابات میں شکست ہوئی۔

مہاتیر محمد مجموعی طور پر دو دہائیوں سے زیادہ عرصے ملیشیا کے وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق مہاتیر محمد کا رواں ماہ دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ اگر انہیں الیکشن میں شکست ہوئی تو وہ سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے۔

واضح رہے کہ ملیاشیا میں قبل از وقت الیکشن جاری ہیں جس میں موجودہ وزیراعظم اسماعیل صابری کے حکمران اتحاد کا اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کے اتحاد سے کڑا مقابلہ ہے۔

سابق وزیراعظم محی الدین یاسین کا اتحاد بھی انتخابی مقابلے میں شامل ہے، حکومت سازی کے لیے پارلیمنٹ کی 222 میں سے 112 نشستوں پر کامیابی ضروری ہے۔

Malaysia

mahathir mohammad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div