Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

’عمران خان 26 نومبر کو کون سا بڑا سرپرائز دیں گے؟ وہ اپنی خیر منائیں‘

عمران خان پریشر ککر بننے کی کوشش کر رہے ہیں، شرجیل میمن
شائع 22 نومبر 2022 02:40pm
شرجیل میمن فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
شرجیل میمن فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک عمران خان کی ملک میں پھیلائی گئی بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ جعلی لانگ مارچ غیر مؤثر ہو چکا اور اس کی جعلی حیثیت عوام پر آشکار ہو چکی ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھی اعتراف کرلیا کہ لانگ مارچ ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو گھڑی چوری، گندم چوری، چینی چوری، منی لانڈرنگ جیسے بڑے سرپرائز دے چکے ہیں، اب 26 نومبر کو وہ کون سا بڑا سرپرائز دیں گے؟ عمران خان اپنی خیر منائیں، الیکشن کمیشن سے وہ نا اہل ہو چکے، اب توشہ خانے کی بد عنوانیوں سے بچ نہیں سکتے۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ لگتا یہی ہے کہ عمران خان تا حیات نا اہل ہونے جا رہے ہیں، سابق وزیر اعظم، فرح گوگی اور ان کی کابینہ کے اراکین، گھڑی کی خرید و فروخت کے بعد دبئی میں مقیم شخصیت سے فرمائشیں کرتے رہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرکٹ سے اتنا پیسہ نہیں کمایا جتنا توشہ خانے کے تحائف بیچ کر کمایا، سنا ہے کہ عمران خان نے کرکٹ میں بھارت سے ملنے والا سونے کا تمغہ بھی بیچ ڈالا تھا، ان حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ قیمتی تحائف اور اعزازات بیچنا ان کی پرانی عادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پریشر ککر بننے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ بدعنوانیوں کے کیسز سے بچ سکیں، عمران خان کی بقیہ زندگی عدالتوں کے چکر کاٹنے اور سلاخوں کے پیچھے گزرے گی، انتخابات 2023 میں اپنے وقت پر ہوں گے۔

imran khan

PPP

Sharjeel Memon

tosha khana case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div