Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کون ہیں؟

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فوجی کیرئیر کا آغاز 8 سندھ رجمنٹ سے کیا
شائع 24 نومبر 2022 01:19pm
ساحر شمشاد مرزا نے مختلف اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دیے
ساحر شمشاد مرزا نے مختلف اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دیے

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فوجی کیرئیر کے دوران چیف آف جنرل اسٹاف، کور کمانڈر راولپنڈی اور ڈی ایم او سمیت کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں ۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کیریئر شاندار خدمات پر محیط ہے، انہوں نے پی ایم اے سے تربیت حاصل مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، ان کا تعلق سندھ رجمنٹ سے ہے۔

ساحر شمشاد مرزا نے مختلف اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دیے، ان کے گزشتہ 7برس انتہائی اہمیت کے حامل رہے، وہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت کے آخری 2برس کے دوران آرمی چیف کی کور ٹیم کا حصہ رہے اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے فرائض سرانجام دیئے۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزانے شمالی وزیرستان میں کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کی نگرانی کی۔

ساحر شمشاد مرزاپاکستان، چین، افغانستان اور امریکا پر مشتمل 4فریقی رابطہ گروپ میں انٹرا افغان مذاکرات کا حصہ رہے، انہیں سرتاج عزیز کی زیر قیادت گلگت بلتستان کےلئے اصلاحاتی کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔

تھری اسٹار رینک پر ترقی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ساحر کو جون 2019 میں چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا، انہوں نے مختصر عرصے کے لئے بطور ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو خدمات انجام دیں، انہیں اکتوبر 2021 ء میں کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کشمیر اور سیاچن جیسے علاقوں کی نگرانی بھی کی، وہ اپنے کیریئر میں 3 بار یعنی بطور لیفٹیننٹ کرنل، بریگیڈیئر اور پھر بطور میجر جنرل ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں تعینات رہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر نے بطور وائس چیف آف جنرل اسٹاف، ملٹری آپریشنز اور ملٹری انٹیلی جنس کی نگرانی بھی کی۔

pakistan army

Lieutenant General Sahir Shamshad Mirza

profile

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div