Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سندھ ہائیکورٹ نے گٹکا فروشی میں ملوث پولیس افسران کی رپورٹ طلب کرلی

کتنے پولیس افسران کے خلاف کارروائی ہوئی؟ عدالت
شائع 28 نومبر 2022 01:12pm
تصویرــــ ویکی میڈیا کامن
تصویرــــ ویکی میڈیا کامن

سندھ ہائیکورٹ نے پولیس چیف کراچی سے 6 ہفتے میں گٹکا فروشی میں ملوث پولیس افسران کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

عدالت میں سندھ میں گٹکا، مین پوری پرپابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے گٹکا فروشی میں ملوث پولیس افسران کی رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے حکم دیا کہ پولیس چیف کراچی چھ ہفتے میں رپورٹ پیش کریں ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ گٹکا مین پوری کے کاروبارمیں ملوث کتنے پولیس افسران کے خلاف کارروائی ہوئی؟ ایڈیشنل آئی جی رپورٹ پیش کریں۔

عدالت نے سیکریٹری قانون کو ہدایت کی کہ گٹکے پرپابندی سے متعلق قانون سازی، پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ ایس ایس پی رینک کے افسران بھی گٹکے فروخت میں ملوث ہیں اور میرا شوہر گٹکا کھانے کی وجہ سے فوت ہوگیا۔

درخواست گزارکا کہنا تھا کہ میری دو بیٹیاں ہیں اور کمانے والا کوئی نہیں ہے۔ جس کے بعد عدالت نے درخواست کی مزید سماعت چھ ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔

Sindh Police

Sindh High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div