Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

رور وایا: چاچو کہنے پر نسیم شاہ کا بچے کو جواب

مداح آئندہ احتیاط کریں
شائع 29 نومبر 2022 10:39am

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہردلعزیزفاسٹ بالرنسیم شاہ خود کو چاچو کہلوانا پسند نہیں کرتے، اس لیے مداح آئندہ احتیاط کریں۔

نسیم شاہ کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے جس میں وہ آٹوگراف کے لیے اپنے اردگرد جمع بچوں میں سے ایک کی جانب سے خود کو چاچو پکارنے پرتحفظات کااظہار کررہے ہیں۔

مداحوں سے ملاقات اور انہیں آٹوگراف دینے کے دوران لفظ چاچوسُن کر نسیم نے خوشگوار اندازمیں فوراً سے ٹوکا کہ انہیں اس لفظ سے نہ پکارا جائے۔

فاسٹ بالرنے بچے سے کہا ، ’میں چاچونہیں ہوں، حسنین چاچو ہے. رور وایا (بھائی بولو)‘ ، جس پر سب ہنسنے لگے۔

نسیم نے بچے سے یقین دہانی چاہتے ہوئے کہا کہ اب کہو گے چاچو ، جس پربچے نے نفی میں سرہلایا۔

ایک اور ویڈیو میں دیگرکھلاڑی بھی مداحوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں آٹوگراف دے رہے ہیں۔

cricket

Naseem shah

Muhammad hasnain

CHAHCHU

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div