Aaj News

ماہرہ خان نے ناروے سے آئے ڈانسرز کو جھومنے پر مجبور کردیا

گزشتہ روز ڈانس گروپ ’دی کوئیک اسٹائل‘ نے اداکارہ سائرہ یوسف سے ملاقات کی تھی
شائع 29 نومبر 2022 06:31pm

ناروے سے آئے ڈانس گروپ دی کوئیک اسٹائل نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔

مشہور نارویجن ڈانس گروپ’ کوئیک اسٹائل’ کوک اسٹوڈیو کے تعاون سے ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے۔

کوئیک اسٹائل نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس کررہے ہیں۔

ماہرہ خان کے ساتھ شیئر کی کی گئی ویڈیو میں کوئیک اسٹائل نے لکھا ہے کہ کون زیادہ اچھا ہے۔

ویڈیو میں ماہرہ خان نے سیمی کلاسیکل گیت ’’مورے سیاں ملاکے موسے نیناں‘‘ پر ڈانس کیا اور کوئیک اسٹائل کے ارکان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے معروف ڈانسرز نے لکھا کہ ماہرہ خان ںاٹک کی کوئین ہیں ۔

ناروے سے تعلق رکھنے والے ڈانس گروپ دا کوئیک اسٹائل کی ایک شادی میں پرفارمنس کی ویڈیوز کچھ ماہ قبل بہت وائرل ہوئی تھیں۔

کچھ دن قبل اس گروپ نے بلوچی گلوکار وہاب بگٹی کے گانے کنا یاری پر بھی پرفارم کیا تھا جبکہ دبئی میں ان سے ملاقات بھی کی تھی۔

انہوں نے پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے بتیاں بجھائی رکھ دی اور امریکن میوزیکل بینڈ بلیک آئیڈ پیس کے گانے بے بوٹ کے ریمکس پر بھی عمدہ ڈانس کیا تھا۔

mahira khan

The Quick Style

Comments are closed on this story.

مقبول ترین