Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

نیب کو ابھی عثمان بزدارکی گرفتاری مطلوب نہیں، تفتیشی افسر

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع
شائع 30 نومبر 2022 11:22am
تصویر: ساے پی پی
تصویر: ساے پی پی

احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے۔

احتساب عدالت میں عثمان بزدارکی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی، عدالت نے نیب کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔

تفتیشی افسرکا کہنا ہے کہ نیب نے عثمان بزدارکے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے ہیں۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ نیب کو ابھی عثمان بزدارکی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

عدالت نے عثمان بزدارکی عبوری ضمانت میں 13 دسمبرتک توسیع کردی اورآئندہ سماعت پرانکوائری کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عثمان بزدارکے اثاثے دوران وزیراعلیٰ 200 گنا بڑھ گئے اور ان کے اثاثے ان کی آمدن سے زائد ہیں۔

Usman Buzdar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div