Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کوئٹہ میں پولیس ٹرک پر خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

مقدمے میں قتل،اقدام قتل اورانسداددہشتگردی کی دیگر دفعات شامل۔
شائع 01 دسمبر 2022 10:07am

گزشتہ روز بلیلی میں دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے کوئٹہ میں درج کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مقدمہ ایئرپورٹ تھانے کے ایس ایچ اوکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل،اقدام قتل اورانسداددہشتگردی کی دیگر دفعات شامل ہیں۔

اس سے قبل، بلیلی خودکش دھماکے کے شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد بم دھماکے سے متاثرہ سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں کوئٹہ پولیس لائن سے کچلاک کے علاقے میں پولیو مہم کی حفاظت کیلئے جانے والے پولیس ٹرک کو بلیلی چوک کے قریب خود کش حملہ آور نے نشانہ بنایا۔

متاثر ٹرک کے قریب سے گزرنے والی کاری بھی دھماکے کی زد میں آئی، جس کے باعث کار میں سوار خاتون زینب بی بی زوجہ ظفر، عدنان جبکہ ٹرک میں سوار اے ایس آئی ابراہیم شھید ہوئے۔

ٹرک میں 28 زخمی پولیس اہلکار اور عام شہریوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر اور مخلتف وارڈز میں داخل کردیا گیا ہے۔

پاکستان

بلوچستان

Quetta Blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div