Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

شاہ رخ خان نے بیت اللہ شریف پہنچنے پر اللہ کا شکر ادا کیا
شائع 01 دسمبر 2022 09:57pm

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔

شاہ رخ خان نے بیت اللہ شریف پہنچنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور عمرے کی سعادت حاصل کی ۔

اس موقع پر لی گئی شاہ خان تصویر بھی منظر عام پر آگئی جس میں انہیں احرام پہنت دیکھا جاسکتا ہے ۔

بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان دو ہفتے قبل سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں انہوں نے نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی نئی فلم ڈنکی کی مختلف مقامات پرعکسبندی کی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ رخ خان نے سعودی عرب میں فلم کی شوٹنگ کو شاندار تجربہ قرار دیتے ہوئے سعودی وزارت حکومت اور وزارت ثقافت کا شکریہ ادا کیا۔

Saudia Arabia

umrah

Shahrukh Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div