Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

اسمبلیوں کی تحلیل: تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسمبلی کی تحلیل کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے
شائع 02 دسمبر 2022 10:08am
پی ٹی آئی فیس بُک/فائل
پی ٹی آئی فیس بُک/فائل

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے جہاں وہ پنجاب اسمبلی کے تحلیل ہونے کے فیصلے پر پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

اسمبلی کی تحلیل کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

اس سے قبل خبرسامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات کیلئے تیاریوں کا آغازکر تے ہوئے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل دینے پرکام شروع کردیا ہے۔

ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تین ریجنز وسطی، جنوبی اور بالائی پنجاب پر مبنی بورڈز تشکیل دیے جائیں گے جن کی صدارت عمران خان خود کریں گے۔ اس کے علاوہ بورڈز میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور تینوں ریجنز کے صدور اور سیکرٹریز شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 26 نومبرکوراولپنڈی جلسہ میں اعلان کیا تھا کہ وہ پنجاب اور خیرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔

imran khan

POLITICS DEC02 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div