Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

کراچی: بسوں کی کمی، خستہ حال پبلک ٹرانسپورٹ کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

عدالت نے تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا
شائع 02 دسمبر 2022 03:25pm
ضرورت سے زیادہ مسافروں کو بس میں سوار کروانے کے باعث کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے۔ تصویر پی پی آئی
ضرورت سے زیادہ مسافروں کو بس میں سوار کروانے کے باعث کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے۔ تصویر پی پی آئی
عدالت نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سندھ حکومت اور دیگر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔  تصویر پی پی آئی
عدالت نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سندھ حکومت اور دیگر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تصویر پی پی آئی

کراچی میں بسوں کی کمی اورخستہ حال پبلک ٹرانسپورٹ کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔

عدالت نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سندھ حکومت اور دیگر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فریقین کو 8 دسمبرکوتحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ جواب جمع کرانے میں کونسا قانونی مسئلہ درپیش ہے؟ کونسی راکٹ سائنس ہے جوجواب جمع کرانے میں روکاوٹ پیدا کررہی ہے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔

ایازانصاری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید کمی ہے، انہوں موقف پیش کیا کہ جو بسیں سڑکوں پرچل رہی ہیں انتہائی خستہ حال ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ کھٹارا بسوں سے آئے روزحادثات رونما ہوتے ہیں ساتھ ہی استدعا کی کہ سندھ حکومت کومعیاری پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا حکم دیا جائے۔

Sindh High Court

public transports

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div