Aaj News

اداکار ببرک شاہ کا کمسن بیٹا انتقال کرگیا

میری یادوں میں میرا بیٹا زندہ رہے گا، اداکار
شائع 05 دسمبر 2022 07:22pm

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ببرک شاہ کا چار سالہ بیٹا انتقال کر گیا۔

اداکار ببرک شاہ نے اپنے بیٹے زاویار کے انتقال کی افسوسناک خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

اداکار نے بیٹے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا ہے کہ میرا یہ بیٹا میرے تمام بیٹوں میں سب سے اچھا اور ذہین تھا، اللّٰہ اسے ابدی سکون بخشے، میری یادوں میں میرا بیٹا زندہ رہے گا جب تک ہم دوبارہ نہیں ملیں گے۔

انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ دعا اور تعاون کے لیے آپ کا شکریہ، اللّٰہ آپ کو دنیا اور آخرت کی خوشیاں عطا فرمائے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ببرک شاہ کے 4سالہ بیٹے زاویار کا انتقال ٹنکی میں گر جانے کے باعث ہوا ۔

شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات جن میں ہمایوں سعید, ارباز خان، رابی پیرزادہ، مہک نور، ناصر ادیب اور نعمان اعجاز نے اداکار ببرک شاہ کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی

Babrik Shah

Comments are closed on this story.

مقبول ترین