بھارتی ویزے نہ ملنے سے پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم

ورلڈ کپ منگل سے شروع ہو گیا
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2022 08:54pm

بھارت نے پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔

بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان آج سے شروع ہونے والے بلائنڈ ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم ہوگیا۔

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے ویزے نہ دینے کے حوالے سے پاکستان کو باضابطہ طور پرآگاہ کردیا ہے۔

ویزے نہ دینے کے حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن کا موقف ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں نہیں ہورہیں اس لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کیے جاسکتے۔

دوسری جانب پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت کی جانب سے ویزا دینے سے انکار پر پاکستان نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق بھارت کو مایوسی کا پیغام پہنچا دیا ہے، کھیلوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

ٹیم نے بلائنڈٹی20ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت جاناتھا، جس کا آغازکل سے بھارت میں ہوچکا ہے۔

india

پاکستان

New Delhi

visa

t20 blind cricket wc