لاہور: ڈیفنس سی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق
ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس
لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شہزاد اور حسن کے نام سے ہوئی، جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا بھاری نفری کے ساتھ جائے وقعہ پر موجود ہیں جب کہ پولیس اور فرانزک ٹیم موقع سے شواہد اکھٹے کر رہی ہیں۔
اس ضمن میں ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
firing
lahore
Punjab police
مزید پڑھیں
مقبول ترین
انکشاف در انکشاف، ملک گیر پاور بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
میئرکراچی کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت کو 3 نام پیش
فواد چوہدری کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا
ملک میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
روسی کمپنی نے پاکستان کو پٹرول فروخت کرنے کا معاہدہ کر لیا
تازہ ترین
Comments are closed on this story.