Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

وزیراعظم کی چین اور قطر کے سفراء سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنر شپ میں بھی اضافہ ہوا، شہباز شریف
شائع 07 دسمبر 2022 11:01pm
وزیراعظم کی چینی سفیر سے ملاقات۔ فوٹو — آئی این پی
وزیراعظم کی چینی سفیر سے ملاقات۔ فوٹو — آئی این پی
شہباز شریف کی قطری سفیر سے ملاقات۔ فوٹو — آئی این پی
شہباز شریف کی قطری سفیر سے ملاقات۔ فوٹو — آئی این پی

وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں متعین چین اورقطرکے سفراء کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے شہباز شریف سے ملاقات کی، اس دوران وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورے سے پاک، چین دوستی مزید مضبوط ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنر شپ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے چین کے سابق صدر جیانگ زیمن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قابل اعتماد دوست تھے، ان کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔

دوسری جانب شہباز شریف سے قطر کے سفیر نے بھی ملاقات کی اور اپنی قیادت کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ کی سکیورٹی کے لئے مدد پر نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

وزیراعظم نے قطری قیادت کے پیغام پر خوشی کا اظہار کیا اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی پر مبارکباد دی، اس موقع پر شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور خوشگوار برادرانہ تعلقات ہیں۔

china

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

qatar

FIFA World Cup 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div