پنجاب میں 10 سے 15 دن کے کنٹریکٹ پر وزارتیں دی جارہی ہیں، شرجیل میمن
سکھر میں بھی پیپلز بس سروس شروع کر رہے ہیں، صوبائی وزیر
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حکومت اپنا ہر کام ایمانداری سے کر رہی ہے، حکومت نے اسمبلی اجلاس میں موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی، سندھ کا ہر محکمہ صحیح طریقے سے کام کر رہا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہم سکھر میں بھی پیپلز بس سروس شروع کر رہے ہیں، ٹرانسپورٹ کا محکمہ بھی اچھے طریقے سے کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نئے وزرا کو شامل کیا جا رہا ہے، پنجاب میں عجیب سیاست ہو رہی ہے، 10 سے 15 دن کے کنٹریکٹ پر وزارتیں دی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں آٹا 65 روپے فی کلو کے حساب سے دیا جارہا ہے۔ ہم مانتےہیں کہ لوگ معاشی حالات سے پریشان ہیں،معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہے۔
Information Minister
PPP
sindh minister
Sharjeel Memon
مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں جنوری کے آخر میں انتخابات مشکل ہیں، فضل الرحمان
گردوں کا غیرقانونی ٹرانسپلانٹ کرنیوالے ایک کروڑ لیتے تھے، 328 آپریشنز میں اموات بھی ہوئیں، وزیراعلی پنجاب
اطلاع ہے سائفر کیس میں چالان جمع ہوگیا لیکن ہمیں ریکارڈ نہیں ملا، شعیب شاہین
پنجاب ہاؤس کراچی کے گراونڈ اورفرسٹ فلور کا کرایہ 3 لاکھ روپے
سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر ان کیمرہ سماعت کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
پیرس : شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں وزیر مملکت وصی شاہ کی شرکت
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.