الیکشن کی تاریخ کے سوال پر مریم کی طویل خاموشی
اسلام آباد میں ہفتہ کو کی گئی پریس کانفرنس میں جہاں وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے جلد مہنگائی کے خاتمے...
اسلام آباد میں ہفتہ کو کی گئی پریس کانفرنس میں جہاں وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے جلد مہنگائی کے خاتمے اور معیشت بہتر ہونے کی نوید سنائی، وہیں جب ان سے انتخابات کی تاریخ کا سوال کیا گیا تو ان کے حواسوں پر سناٹا چھا گیا۔
مریم اورنگزیب نے صحافی کا سوال سنا تو جواب دیتے دیتے اچانک رک گئیں، اور طویل وقفے کے بعد دوبارہ لب کشائی کی۔
مریم نے اچھی طرح سوچ سمجھ کر جواب دیتے ہوئے کہا، “ الیکشن کی تاریخ اکتوبر دو ہزار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تئیس ہے۔“
جب صحافیوں کی نظروں نے ان کے وقفے کو نوٹ کیا تو انہوں نے کہا کہ ”میں تھوڑا سا مارجن دے رہی تھی، لیکن الیکشن کی تاریخ اکتوبر 2023 ہے، انشاءاللہ۔“
Maryam Aurangzeb
Election date
مزید خبریں
صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
عمران خان کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
گندم اسکینڈل پر نوازشریف سخت برہم، وزیراعظم 6 مئی کو لاہور طلب
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات پر سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم کی پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر حکومت میں آنے کی دعوت
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.