Aaj News

پیر, ستمبر 09, 2024  
04 Rabi ul Awal 1446  

مسئلہ کشمیر او آئی سی کی ترجیحات میں شامل ہے، جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم

کشمیر کا دورہ اس لئے کر رہے ہیں کہ یہاں آکر اپنی آنکھوں سے صورتِ حال دیکھیں، جنرل سیکریٹری او آئی سی
اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2022 06:49pm

اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے اتوار کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے بعد ایوان صدر مظفرآباد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کی ترجیحات میں مسئلہ کشمیر شامل ہے۔

حسین ابراہیم طحہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی دنیا کی توجہ کشمیر کی طرف دلانے کیلئے یہاں دورے پر آئے ہیں، کشمیر کا دورہ اس لئے کر رہے ہیں کہ یہاں آکر اپنی آنکھوں سے صورتِ حال دیکھیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو آزاد جموں و کمشیر کے دورہ پر مظفر آباد میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

او آئی سی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ ہم نے بھارتی آرمی کے مظالم سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی ہے، مسئلہ کشمیر کا پر امن حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حسین براہیم نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہمارا کردار رکن ممالک کو صورتِ حال سے آگاہ کرنا ہے۔

اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آج کا دن کشمیریوں کیلئے بہت اہم ہے، حسین براہیم طحہٰ کی قیادت میں او آئی سی کے وفد کا دورہ آزاد جموں و کشمیر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پیشرفت کا حامل ہے، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی آمد سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی آزاد کشمیر آمد بھارتی ظلم و استبداد کے شکار کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔ قبل ازیں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے لائن آف کنٹرول کے علاقوں اور مہاجر کیمپوں کا دورہ بھی کیا۔

آزاد جموں و کشمیر کے دورے کے موقع پر انہوں نے مظفرآباد میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کنٹرول لائن کے پار سے ہونے والی فائرنگ کے شکار کشمیریوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے کشمیر کاز کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سمیت دیگر حکومتی شخصیات بھی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ تھیں۔

حسین ابراہیم طحہ تین روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں۔

قبل ازیں او آئی سی سیکرٹری جنرل کی قیادت میں وفد نے ایل او سی پر چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا۔

وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ بھی وفد کے ہمراہ تھے۔

اوآئی سی وفد کو ایل او سی کی صورتِ حال پربریفنگ دی گئی، سیکرٹری جنرل او آئی سی نے مظفرآباد میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور جدوجہد آزادی کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی نے لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا اور سرحد پار فائرنگ سے متاثرہ کشمیری خاندانوں سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کریں گے۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور وزیر خارجہ اے او آئی ای کے ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

loc

پاکستان

OIC

Hissein Brahim Taha