Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکیل سے دو سوالات پر وضاحت مانگ لی

نیب قانون سےافواج پاکستان کو باہر رکھنے کا عمل پی ٹی آئی کی نظر میں آئینی ہے یا غیر آئینی؟ جسٹس منصور علی شاہ
شائع 12 دسمبر 2022 03:12pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکیل سے دو سوالات پر وضاحت مانگ لی۔

دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ افواج پاکستان کو نیب کی دسترس سے باہر رکھا گیا ہے، اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟

جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ نیب قانون سے افواج پاکستان کو باہر رکھنے کی وجوہات کیا ہیں؟ نیب قانون کی دسترس سے توججز بھی باہر نہیں ہیں۔

جسٹس منصور نے پوچھا کہ نیب قانون سےافواج پاکستان کو باہر رکھنے کا یہ عمل پی ٹی آئی کی نظر میں آئینی ہے یا غیر آئینی؟

جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دئے کہ ایک شخص کو لاکھوں عوام نے ووٹ دے کر رکن پارلیمنٹ منتخب کیا، آپ نے دلائل میں کہا رکن پارلیمنٹ عوامی اعتماد کا امانت دار ہے، پھر منتخب رکن پارلیمان سے باہرنکل کر کہے کہ فیصلہ سڑکوں پر کروں گا تو کیا یہ جمہوریت ہے؟

جسٹس منصور نے سوال اٹھایا کہ اراکین پارلیمنٹ کا پارلیمان کو چھوڑ کر سڑکوں پر فیصلے کرنے سے جمہوری نظام کیسے چلے گا؟ اگر رکن پارلیمنٹ عوام کا اعتماد جیت کر آئے ہیں تو پارلیمان میں بیٹھیں۔

Supreme Court of Pakistan

justice mansoor ali shah

NAB Amendments

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div