کارٹونسٹ صابر نذرسے انکی اپنی ہی پینٹنگ پرکسٹم ڈیوٹی کا مطالبہ
پاکستان کے مقبول ترین آرٹسٹ وکارٹونسٹ صابرنذرسے ان کی اپنی ہی بنائی گئی پینٹنگ پر کسٹم ڈیوٹی مانگ لی گئی۔
صابرنذرنے معاملہ ٹوئٹرپرسامنے لاتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار، ایف بی آر اورمریم نوازکو اپنی ٹویٹس میں ٹیگ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی نمائش کے لیے ایک واٹرکلر پینٹنگ لاس اینجلس بھجوائی تھی جو بعد ازاں گیلری کی جانب سے انہیں واپس بھجوادی گئی۔ حفاظت کی غرض سے گیلری نے اس پینٹنگ کی 2400 ڈالرزکی انشورنس بھی کروائی۔
لیکن ہوا یوں کہ لاہورائرپورٹ پر پینٹنگ پہنچنے کے بعد کسٹم نے اسے روک لیا اور کارٹونسٹ کو واپسی کے لیے کسٹم ڈیوٹی مانگی جارہی ہے۔
صابرنذر نے وفاقی وزیرخزانہ اور ایف بی آر کے سامنے سوال رکھا کہ، ’حکومت نے آرٹسٹ برادری کے لیے کیا کیا ہے؟ اب وہ پینٹرکے کام سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں، کیا ہمیں اپنی ہی پینٹنگ لینے کیلئےکسٹم ادا کرنا پڑتا ہے؟‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ، ’ اب مجھے کسی کسٹم اہلکار کے سامنے پیش ہونا پڑے گا اور اپنی پینٹنگ واپس لانے کے لیے کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی ہوگی’۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔