پنجاب اور کے پی اسمبلی 23 دسمبر سے پہلے تحلیل کرنے کا امکان

23 دسمبر سے قبل اسمبلیاں توڑنے کا مقصد رمضان المبارک سے پہلے انتخابات کا انعقاد ہے، ذرائع
شائع 14 دسمبر 2022 08:06pm
پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس۔ فوٹو — اسکرین گریب
پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس۔ فوٹو — اسکرین گریب

لاہور: تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں 23 دسمبر سے قبل تحلیل کیے جانے کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ 23 مارچ سے پہلے انتخابات کی خواہاں ہے، 23 دسمبر یا اس سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مقصد رمضان المبارک سے قبل انتخابات کا انعقاد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 دسمبر کے بعد اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو رمضان المبارک میں انتخابات کا انعقاد مشکل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان عمران خان 17 دسمبر کو لبرٹی چوک اجتماع میں کریں گے۔

pti

imran khan

lahore

Assembly Dissolve