Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پی ڈی ایم ٹولے کی انتخابات سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں، عمر سرفراز چیمہ

13 جماعتی کرپٹ ٹولے کا پہلی مرتبہ عمران خان سے پالا پڑا ہے
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2022 02:34pm
مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ
مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ

پاکستان تحریک کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ملک معاشی تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے، شہباز زرداری حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ان کی داستان تک نہ رہے گی۔

مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہےکہ عمران خان کے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد پی ڈی ایم ٹولے کے اوسان خطا ہوچکے ہیں، سب جماعتیں محلاتی سازشوں کی پیداوار ہیں،اس پورے ٹولے کی انتخابات سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ 13جماعتی کرپٹ ٹولے کا پہلی مرتبہ عوامی حمایت کے حامل لیڈر عمران خان سے پالا پڑا ہے، پہلی مرتبہ عمران خان نے پی ڈی ایم ٹولے کی باری باری کے اقتدار کے کھیل کا پردہ فاش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں تھوڑی سی بھی جمہوریت کی بھنک ہوتی تو یہ اگر مگر، چوں چراں کے بغیر انتخابی میدان میں اتر جاتی، عمران خان آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،شہباز زرداری حکومت روئے پٹے یا چیخے عمران خان دونوں صوبائی اسمبلیاں توڑ دیں گے، فوری صاف شفاف انتخابات ملک و قوم کی ضرورت ہے۔

pti

PDM

imran khan

omer sarfaraz cheema

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div