Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پنجاب کے 7 اضلاع کو موٹروے سے منسلک کرنے کے منصوبے کی منظوری

اس پراجیکٹ سے ترقی اور خوشحالی کا نیا باب کھلے گا، وزیراعلیٰ پنجاب
شائع 19 دسمبر 2022 02:04pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے کے 7اضلاع کو موٹروے سے منسلک کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ، انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے لاکھوں کاشتکار، تاجر، صنعتکار اور سرمایہ کاروں کے لئے ترقی اور خوشحالی کا نیا باب کھلے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدات اعلی سطح اجلاس میں ”سین“ پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ 160ارب روپے کی لاگت سے“سین پراجیکٹ مختلف مراحل میں مکمل کیاجائے گا،اس پراجیکٹ سے پنجاب کے7اضلاع موٹروے سے منسلک ہو جائیں گے، جس سے 49فیصد اجناس پیدا کرنے والی منڈیاں، خوراک، زراعت او رمیٹل پراڈکٹ کے 3431انڈسٹریل یونٹس کو فروغ ملے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزیدکہا کہ پہلے مرحلے میں قصور بائی پاس تا لاہور رنگ روڈ ”سین“کوریڈور کو مکمل کیا جائے گا جبکہ وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کو ایگرو انڈسٹریل پارک میں تبدیل کیا جائے گا، پاکپتن میں ملٹی ماڈل فریٹ ٹرمینل قائم کیاجائے گا، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں ایگرو انڈسٹریل پارکس قائم کئے جائیں گے۔

cm punjab

lahore

moterway

Chaudhry Shujat Hussain

Approval

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div