Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سجل علی اور میرا سیٹھی کی ’کچھ ان کہی‘

ڈرامے کو معروف رائٹر محمد احمد نے تحریر کیا ہے
شائع 22 دسمبر 2022 09:30pm

پاکستانی کی معروف اداکارہ سجل علی اور میرا سیٹھی کا ڈرامہ کچھ ان کہی جلد پیش کیا جائے گا ۔

اس ڈرامے کو معروف اداکار و ڈرامہ نویس محمد احمد نے تحریر کیا ہے، ڈرامے میں سجل علی اور عمران عباس مرکزی کردار اداکررہے ہیں جبکہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں میرا سیٹھی بھی شامل ہیں ۔

اداکارہ میرا سیٹھی ڈرامے کے حوالے سے خاصی پرجوش نظر آرہی ہیں انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ڈرامے کے سیٹ پر سجل علی کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی ہے۔

میرا سیٹھی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ“کچھ ان کہی جلد آرہا ہے،ڈرامے کی روح یہ ہے کہ حسینہ معین سے انور مقصود ملے اور ان سے محمداحمد ملے، انہوں نے بتایا کہ یہ کہانی لفظ بااختیار کے حقیقی معنوں پر مشتمل ہے، ہم بحیثیت افراد، اپنے آپ کو کیسے جانتے ہیں؟

سوشل میڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق یہ ڈرامہ سیریل متوقع طور پر نئے سال کے پہلے ماہ میں نشر کیا جائے گا ۔

sajal aly

Mira Sethi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div