Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کی صورتحال پر عمران خان نے ہنگامی اجلاس بلا لیا

اسمبلیوں کی تحلیل کے لیے ڈیڈ لائن کا آج آخری دن
شائع 23 دسمبر 2022 02:02pm

پنجاب اور خیبرپختخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے تحریک انصاف سربراہ عمران خان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کا آج آخری دن ہے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی نئی صورت حال میں عمران خان نے آج ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان نے تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں گورنر کے غیر آئینی اقدام سے پنجاب میں پیدا ہونیوالے سیاسی بحران پر غور کیا جائے گا اور تحریک انصاف کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

یاد رہےکہ پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے بعد ان کی جانب سے اسمبلی توڑنے کی سمری پر شکوک پیدا ہو گئے ہیں۔ پرویز الہیٰ نے گورنر کے احکامات کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی لیکن پانچ رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔

خیبرپختخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ صوبائی اسمبلی جمعہ کو تحلیل کیے جانے کا امکان نہیں اور وہ عمران خان کے احکامات کا انتظار کر رہے ہیں۔

pti

imran khan

punjab assembly

politics dec 23 2022