Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

اسلام آباد دھماکا: شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پولیس جوانوں اورافسران کی بڑی تعداد شریک
شائع 23 دسمبر 2022 03:17pm
تصویر/ اسلام آباد پولیس فیس بک
تصویر/ اسلام آباد پولیس فیس بک
نمازجنازہ میں پولیس جوانوں اور افسران کی بڑی تعداد شریک - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
نمازجنازہ میں پولیس جوانوں اور افسران کی بڑی تعداد شریک - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

اسلام آباد کےعلاقے آئی 10دھماکے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حُسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

شہید اہلکارکی نمازجنازہ میں پولیس جوانوں اور افسران کی بڑی تعداد شریک تھی، جبکہ قائم مقام آئی جی حسن رضا خان نمازجنازہ میں موجود تھے۔

اس کےعلاوہ ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی اسلام آباد اوررینجرزحکام نے بھی نمازجنازہ میں شریک تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ جاری تھی کہ اسی دوران پولیس جوانوں نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ گاڑی رکتے ہی خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا جس کی نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید ہوگئے۔

اسلام آباد

Islamabad Blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div