Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

آڈیو لیک سے گند پھیلایا جا رہا ہے، اسلام میں پردہ پوشی کا حکم دیا گیا، عمران خان

ڈالر اسمگلنگ روکنے کیلئے آئی ایس آئی کو کرپشن کیخلاف استعمال کیا جائے
اپ ڈیٹ 24 دسمبر 2022 11:41pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر لیک ہونے والہی مبینہ آڈیو اور ویڈیوز پر عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کے درمیان گند پھیلایا جا رہا ہے۔ ہمارے دینِ اسلام میں دوسروں کے گناہوں کی پردہ پوشی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ جب ہم آزادی مارچ کیلئے نکلے تو ہم نے ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ جس سے انتشار پیدا ہو۔ ہم نے خون خرابہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا، 26 نومبر کو اسلام آباد میں بیٹھ جاتے تو پتہ تھا کہ خون بہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں اسٹبلشمنٹ کا بہت بڑا کردار ہے، بجائے اس کے کہ ایک آدمی سب کچھ تباہ کردے، یہی اسٹبلشمنٹ اس ملک میں رول آف لاء اور انصاف قائم کردے تو ملک اٹھ جائے گا۔

عمران خان نے پیشگوئی کی کہ جنوری فروری میں ملک کا معاشی بحران بہت بڑھ جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہونے والی تبدیلی پر عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں نے اداروں میں اپنے آدمی بٹھا کر کیسسز ختم کرائے، ”کرکٹ بورڈ میں رمیز راجہ کو ہٹا کر نجم سیٹھی کو لے آئے، جس نے بیس سال ٹیسٹ کھیلا وہ زیادہ جانتا ہے یا وہ جو آپ کیلئے اچھا لکھتا یا بولتا ہے۔“

ملک میں ڈالر کے بحران پر بات کرتے عمران خان نے کہا کہ صرف آئی ایس آئی کو کرپشن کیخلاف استعمال کیا جائے تو ڈالر باہر جانا بند ہو جائیں۔ ”آئی ایس آئی کے پاس نیٹورک ہے کہ وہ ملک سے باہر جاتا ڈالر روک سکتے ہیں۔“

آئندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مذاکرات جاری ہیں کہ مسلم لیگ ق ہمارے نشان پر الیکشن لڑے۔ مذاکرات سے فیصلے ہو سکتے ہیں لیکن پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں، ان کے ساتھ کسی صورت بات نہیں ہوگی۔

اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا اسٹبلشمنت سے کوئی رابطہ نہیں، ہمارا رابطہ صرف صدر علوی سے ہے یہ سارے کام صدر علوی کرتے ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھ اکہ ملک ہر طرح نیچے جارہا ہے، اداروں کو سمجھ آجائے گی کہ انتخابات ضروری ہیں، میں سمجھتا ہوں، انتخابات مارچ یا اپریل میں ہوجائیں گے۔

آڈیو ویڈیو لیک معاملے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ”یہ ملک کو اخلاقی طور پر تباہ کر رہے ہیں، چور سارے اوپر بیٹھ گئے ہیں، ان چوروں کو قبول کروانے کیلئے جو حرکتیں ہورہی ہیں ، ہیومن رائٹس کی وائلیشن ہو رہی ہے، اعظم سواتی سامنے ہے میں اپنی ایف آئی آر رجستڑ نہیں کروا سکتا۔ پھر یہ جو ٹیپس ہیں یہ جو ویڈیوز بنائی ہوئی ہیں، ہمارے 28 سال سے کم 66 فیصد پاکستانی ہیں، بچے ہیں نوجوان ہیں، ان کیلئے سوشل میڈیا پر یہ گند چلانا، اور تو چھوڑیں یہ ہمارے دین کے خلاف ہے، یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، قرآن کی آیت ہے کہ دوسروں کے گناہوں پر پردہ ڈالو تاکہ معاشرے میں گناہ نہ پھیلے۔“

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ایسی کوئی چیز نہیں آئی، ہم نے اس پر پابندی لگانے کی کوشش کی تو میڈیا کھڑا ہوگیا کہ آزادی پر قدغن لگا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آج آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے زریعے دو منٹ میں گندی ویڈیوز بنائی جاسکتی ہیں۔

imran khan

Video Leak

Audio leaks

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div