Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 100ویں ٹیسٹ میچ کو یادگار بنادیا

وارنر نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف 2 اعزاز پنے نام کرلیے
شائع 27 دسمبر 2022 03:11pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔کرک انفو

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 100ویں ٹیسٹ میچ کو یادگار بنادیا، وارنر 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف 2اعزازات اپنے نام کرلیے۔

وارنر کا پہلا اعزاز

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والا یہ ٹیسٹ وارنر کا 100واں ٹیسٹ میچ ہے جس میں انہوں نے سنچری اسکور کی اور 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے دنیا کے دسویں بیٹر بنے۔

اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے جاوید میانداد اور انضمام الحق بھی حاصل کرچکے ہیں، اس کے علاوہ اس فہرست میں کولن کاؤڈرے، گورڈن گرینچ، ایلک اسٹیورٹ اور رکی پونٹنگ بھی شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کے گریم اسمتھ، ہاشم آملہ اور انگلینڈ کے جو روٹ بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

وارنر کا دوسرا اعزاز

ڈیوڈ وارنر نے اس میچ میں دوسرا اعزاز بھی حاصل کیا، انہوں نے 100ویں میچ میں ڈبل سنچری بھی اسکور کی۔

وارنر 100 ویں ٹیسٹ میچ میں 200 رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ، اس کے علاوہ وہ آسٹریلیا کے پہلے بیٹر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 200 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، آسٹریلوی بیٹر ڈبل سنچری کے جشن کے دوران ٹانگ میں تکلیف کا شکار ہوئے۔

اس سے قبل انگلینڈ کے جو روٹ نے گزشتہ برس بھارت کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

David Warner

test match

MELBOURNE

boxing day

australia vs south africa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div