Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت تین افراد زخمی

بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری پر ڈاکوؤں کی فائرنگ۔
شائع 28 دسمبر 2022 10:23pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔فائل

کراچی کے مختلف علاقوں فائرنگ اور ڈکیتی کی واردات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد میں دکان پر موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ راہگیر زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ماضی میں سیاسی جماعت کا کارکن رہ چکا ہے۔

جبکہ ایک اور واقعے میں ڈی ایچ اے فیز 7 کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر لڑکی کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے بھائی جوزف نے بتایا کہ اس کی بہن جاب سے واپسی پر رکشہ کی تلاش میں کھڑی تھی کہ ملزم نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو لڑکی نے اپنا فون پرس میں ڈال دیا جس پر ملزم لڑکی کی ٹانگ پر فائر کر کے فرار ہوگیا۔

دوسری جانب سچل کے علاقے میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری سے ڈاکوؤں نے رقم چھننے کی کوشش کی، جس پر شہری نے مزاحمت کی، جس کے بعد ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص زخمی کردیا، زخمی شخص کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔

پاکستان

karachi

sindh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div