Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

اداکارہ اسما عباس اور زارا نور عباس نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

جو احساس تھا اسے لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، زارا نور عباس
شائع 30 دسمبر 2022 11:48pm

پاکستانی اداکارہ اسما عباس اور ان کی صاحبزادی و اداکارہ زارا نور عباس نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

اداکارہ زارا نور عباس نے والدہ کے ساتھ عمرے ادا کرنے کی اطلاع مداحوں کو انسٹاگرام پر دی اور ساتھ ہی تصاویر بھی شیئر کیں۔

زارا نور نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ اکبر، عمرے کی ادائیگی کے وقت جو احساس تھا اسے لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔‘

انہوں نے دعا کی کہ اللہ ہم سب کو بار بار عمرے اور حج کی سعادت نصیب فرمائے۔ آمین۔

Zara Noor Abbas